حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کی رحلت پر کمیونٹی ارکان و ادارہ پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ رجسٹرڈ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ وانا الیہ راجعون
ادارہ پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ رجسٹرڈ کی جانب سے عالم و فقیہ, مفکر و فلاسفر، یار و و فادار انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی قدس سرہ کی المناک وفات پر خانوادہ عزیز، طلاب و مدیران حوزہ علمیہ قم، علماء و مراجع عظام، بالخصوص منجی عالم بشریت حضرت امام زمانہ عج و رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای مد ظلہ عالی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔ آپ امام خمینی تعلیمی و تحقیقی ادارے کے بانی تھے. آپ گزشتہ دہائیوں میں ولایت فقیہ کے اہم حامیوں اور نظریہ نگاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ولایت مطلقہ فقیہ اور اس کے دفاع میں آپکی تحریریں اور کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پروردگار عالم سے دعا ہے کہ وہ اس عالم برجستہ و معلم اخلاق و عرفان کے حق میں رحمت واسعہ و عفران الہی کو قرار د۔ ادارہ ہٰذا ان کی سربلندی و مغفرت کے لیے دعا گو ہے۔
یار و وفادار انقلاب اسلامی و رہبر معظم انقلاب، عالم با عمل، فقیہ کامل حضرت آیت اللہ مصباح یزدی یکم جنوری 2021 بروز جمعہ ہم سب کو سوگوار کرتے ہوۓ دار بقاء کی جانب کوچ کر گئے۔
شریک غم : کمیونٹی ارکان و ادارہ پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ رجسٹرڈ۔